ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / استعفوں پر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا،آئی این سی کا نام بدل کر ’استعفیٰ نیشنل کانگریس‘ ہوجاناچاہیے

استعفوں پر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا،آئی این سی کا نام بدل کر ’استعفیٰ نیشنل کانگریس‘ ہوجاناچاہیے

Sat, 29 Jun 2019 23:23:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 29 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس پارٹی میں جاری استعفوں کی جھڑی پر بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ کانگریس کو اپنا نام بدل کر ’استعفی نیشنل کانگریس‘ کر دینا چاہئے۔کیلاش وجے ورگیہ نے ٹویٹ کیاکہ جس طرح سے کانگریس میں استعفوں کی جھڑی لگ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے آئی این سی یعنی انڈین نیشنل کانگریس کا نام بدل کر’استعفی نیشنل کانگریس‘کر دینا چاہیے۔کانگریس پارٹی کا مکمل نام انڈین نیشنل کانگریس ہے۔بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ سے اسی کی بنیاد پر تک بندی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کا نام اب استعفی نیشنل کانگریس کر دیا جانا چاہیے۔کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ بھی اس وقت سرکاری ملازم کو بلے سے پیٹنے کے وجہ بحث میں ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے صدر کے عہدے سے استعفی دینی کی بات کہی ہے اور وہ اپنے فیصلے پر مسلسل اڑے ہوئے ہیں۔کانگریس کے کچھ لیڈروں نے جب راہل گاندھی کو منانے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنی تکلیف ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ ان کے استعفیٰ کے بعد کسی وزیر اعلی، سیکرٹری جنرل یا صوبہ صدر نے شکست کی ذمہ داری نہیں لی اور نہ ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔راہل نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لینے والے ہیں۔راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد کانگریس میں استعفوں کا سیلاب آ گیا۔جمعہ کو کئی صوبہ صدور اور عہدیداروں نے اپنے استعفیٰ سونپ دیا اور راہل گاندھی پر اپنا استعفیٰ واپس لینے کا دباؤ بنانا چاہا۔استعفیٰ دینے والے بڑے لیڈروں میں دہلی کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین راجیش للوٹھیا، ہریانہ پردیش خواتین کانگریس صدر سمترا چوہان، پی چارج اور سیکرٹری جنرل دیپک بویریا سمیت کئی لیڈر شامل ہیں۔استعفیٰ دینے والے کل لیڈران کی تعداد 120 ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بھی کانگریس میں استعفیٰ کا یہ سلسلہ جاری رہا۔


Share: